Pages

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور اس کے تقاضے

قوموں اورملکوں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو عام ایام کے برعکس بڑی قربانی مانگتے ہیں۔یہ دن فرزندان وطن سے حفاظت وطن کے لئے تن من دھن کی قربانی کا تقاضا کرتے ہیں، ماؤں سے ان کے جگر گوشے اور بوڑھے باپوں سے ان کی زندگی کا آخری سہارا قربان کرنے کامطالبا کرتے ہیں۔قربانی...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

اب کے عید کیسے منائیں؟

    عید کا سماں ہے ، ہر انسان شاداں و فرحاں ہے ، بچے اجلے لباس پہنے اپنے ہم جولیوں کے ساتھ کھیل کود میں مگن ہیں ، ایک بچہ افلاس و یاس کی تصویر بنے آبدیدہ نگاہوں سے حسرت کے ساتھ بچوں کو کھیلتے اور خوش ہوتے دیکھ رہا ہے ۔ ایک انتہائی شفقت بھری آواز پر بچہ چونک گیا...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

جشن آزادی کیوں منائیں ؟

اب صف ماتم اٹھا دو نوحہ خوانی چھوڑ دو موت ہے عنوان جس کا وہ کہانی چھوڑ دو اس بار کا یوم آزادی جن حالات میں آیا ہے ان میں جشن منانے کا خیال واقعی انسان کو مغموم کر دیتا ہے اور مایوسی کے مہیب سائے اس قدر چھا گئے ہیں کہ مختلف اطراف سے "جشن نہیں ماتم" کی صدائیں بلند...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

میڈیا کا بنیادی مقاصد سےاعراض: اہل فکر کی ذمہ داری

تحریر: راجہ اکرام الحق ذرائع ابلاغ کے بنیادی مقاصد میں سے اہم ترین تین مقاصد ہیں، تفریح، ذہن سازی اور معلومات کی فراہمی۔ اگر ان تین مقاصد کا تجزیہ کیا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ اصل مقصد ذہن سازی ہے جس کے لیے تفریح کے مختلف ذرائع اور معلومات کی فراہمی کو بطور وسیلہ استعمال...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

میمو کیس کا فیصلہ : حکومت کا ایک اور امتحان

28 نومبر 2011ء کو سماعت کے لیے منظور کیے جانے والے میمو کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ میمو ایک حقیقت ہے اور اس کا خالق حسین حقانی ہے۔ اس  میں فریقوں کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں پاکستان کے اعلیٰ ترین ادارے اور  اداروں کے سربراہان شامل ہیں جن...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

نصاب تعلیم کا نفسیاتی پہلو: پہلو تہی کے منفی اثرات

راجہ اکرام الحق: نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ان معماران کی بہترین تعمیر   میں جہاں والدین، معاشرہ اور استاد کردار ادا کرتے ہیں وہیں نصاب تعلیم  کا کردار بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوا کرتا  ہے۔  کیوں کہ نصابِ تعلیم ذہنی پرداخت اور فکری تشکیل کے...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سانحہ نوابشاہ: کون مرا کس نے مارا؟

ابھی 22 مئی کے زخموں سے خون رسنا بند نہیں ہوا تھا کہ 25 مئی بروز جمعہ کو ایک اور سانحہ رونما ہو گیا۔ صوبہ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں قاضی احمد کے مقام پر کراچی سے کوہاٹ جانے والی ایک بس پرفائرنگ کر کے 8 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔  میری معلومات کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

کراچی کو خطرہ کس سے ہے؟

خوشحالی اور بدحالی ، امن اور بد امنی، انصاف اور ظلم ہر معاشرے میں کسی نہ کسی صورت میں پائے جا سکتے ہیں۔ انسانوں کے اعمال اور نصیب دونوں ہی ان کے وجود اور معدوم ہونے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اگر اعمال راست ہوں، نیکی کا بول بالا ہو، ایثار و قربانی کے جذبات موجود ہوں، دوسروں...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

جوہری توانائی کا تحفظ : پس پردہ حقائق ، ممکنہ صورت

تحریر: راجہ اکرام الحق جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے اور دنیا کو  "جوہری دہشت گردی" سے بچانے کے اعلانیہ ایجنڈے کے تحت دوسری جوہری تحفظ کی سربراہی کانفرس جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول میں 26 مارچ کو منعقد ہوئی۔  اس سلسلے کی پہلی کانفرنس12 اور 13 اپریل...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بنگلہ دیش، مشرقی تیمور اور سوڈان کے بعد اب بلوچستان

تحریر: راجہ اکرام الحق امریکہ بالخصوص اور سارا عالم کفر بالعموم کسی نہ کسی طریقے سے کسی نہ کسی جگہ عالم اسلام کے خلاف اعلانیہ یا خفیہ طور پر کہیں برسر عمل ہے اور کہیں برسر پیکار۔ اور یہ آج کی بات نہیں بلکہ یہ حق و باطل  کی کشمکش اتنی ہی قدیم ہے جتنا کہ خود انسان کی...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بہترین معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار

تحریر : راجہ اکرام الحق  معاشرہ خاندان سے اور خاندان افراد سے بنتا ہے۔ یعنی کہ معاشرے کی بنیادی اکائی اور بنیادی جز فرد ہے، مختلف اجزاء یعنی افراد کے مجموعے سے کل یعنی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ تو جب تک اجزاء یعنی فرد ہر  لحاظ سے مکمل، مفید اور با صلاحیت نہیں ہو گا تب...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>