Pages

نیا سال: نئی فکر اور نئی امید

دنیا میں مختلف قومیں مختلف ایام مختلف حوالوں سے مناتی آئی ہیں ۔ ان ایام کے پیچھے کوئی  تاریخی ورثہ یا کوئی ایسا تاریخی واقعہ ہوتا ہے جس کی یاد  منانے  یا کسی تاریخی انسان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہ دن منائے جاتے ہیں۔ انسانی زندگی جب ترقی کے مراحل اور...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

اسلام : حقوق نسواں کا سب سے بڑا محافظ

بعد از حمد و ثنا۔ افراد سے معاشرہ اور معاشرے سے اقوام وجود میں آتی ہیں ۔ اقوام کی پر سکون زندگی اور پرامن بقا کے لئے انصاف اولین شرط ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر بقائے باہمی نا صرف مشکل بلکہ ناممکن بن جاتی ہے۔ معاشرہ کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے افراد کے کچھ حقوق مقرر کر دیئے گئے...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

اسلام پسندوں کی فتوحات اور ضرورت احتیاط

یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ اسلام کی فطرت میں ایک ایسی قدرتی لچک ہے کہ اسے جتنا دبایا جائے اتنا ہی ابھرتا ہے۔ اور جب ابھرتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی۔ ابتدائے اسلام سے ہی کفر نے پوری کوشش کی کہ اس نظام زندگی کو پھلنے پھولنے نہ دیا جائے، اس مقصد کے...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

واقعہ کربلااور اس کے تقاضے

شیطان نے جس دن حضرت آدم علیہ السلا م کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تھا اس دن سے ہی حق اور باطل کے درمیان کشمکش کا آغاز ہو گیا تھا۔ زمین پر انسان کے نزول کے بعد سب سے پہلے ہابیل اور کابیل کا واقعہ رونما ہوا اور اس کے بعدسے آج تک تاریخ انسانی ایسے واقعات سے لبریز ہے کہ کس طرح ابلیس...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

افواج پاکستان نشانہ :: امتیازی رویوں کا نتیجہ

26نومبر کو افغانستان میں "دہشت گردی کے خلاف جنگ" کے فریضہ مقدسہ پر مامور نیٹو افواج نے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہی اتحادی افواج، افواج پاکستان کی چوکی پر حملہ کر کے 24 باوردی جوان شہید کر دیے۔  شہادت پانے والوں میں صرف سپاہی نہیں بلکہ میجر رینک تک کے اہلکار...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سنت ابراھیمی ۔ نار نمرود سے نجات کا واحد ذریعہ

ویسے تو تمام ہی انبیاءکرام علیہم السلام معصوم اور قابل تقلید تھے لیکن بعض کو جو درجہ اور مقام حاصل ہوا وہ رہتی دنیا تک کے لیے کامیابی کا ضامن ہے۔ اسی فرق مراتب کو بیان کرتے ہوئے قرآن کریم میں ارشاد ہوا "تلک الرسل فضلنا بعضھم علی بعض" کہ ہم نے بعض رسولوں کو بعض پر فضیلت عطا کی ہے۔ افضل ترین اور الوالعزم...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

فکرِ اقبال کا پیغام ۔ نوجوانوں کے نام

آج 9  نومبر اس عظیم انسان کا یوم پیدائش ہے جسے ہم میں سے اکثر بطور شاعر جانتے ہیں لیکن اسے صرف شاعر کہنا اس کی شان میں کمی کے مترادف ہے۔ گزشتہ صدی کا ایک عظیم مفکر، جس کی فکر نے کبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیدا کر دیا، ایک عظیم فلسفی جس کے فلسفے نے بےعملی...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بھارت میں دہشت گردی کا اصل چہرہ

 تحریر : راجہ اکرام الحق بھارت شاید خطے کا واحد ایسا ملک ہے جس میں جہاں ایک طرف علیحدگی کی سب سے زیادہ تحریکیں سرگرم عمل او ر فعال ہیں وہیں مذہبی انتہا پسند اپنے سوا کسی کو چین سے رہنے کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان دو اسباب نے دیگر بے شمار کے ساتھ مل کر بھارت...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

دہشت گردی یا پارس کا پتھر

ساری دنیا کہتی ہی نہیں جانتی بھی ہے کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے۔  کوئی مذہب تو کجا کوئی ہوشمند اور ذی شعور انسان اس کی اجازت نہیں دے سکتالیکن یہی دہشت گردی اپنی تمام تر خامیوں، تباہیوں اور نقصانات کے باوجود بعض ممالک کے لئے پارس کا پتھر ثابت ہوئی ہے۔ پارس کا پتھر اس حوالے سے مشہور ہے کہ دہ خود تو پتھر...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ترقی کی ضمانت ۔۔ دین یا لادینیت

ترقی اور کامیابی کی خواہش ہر انسان کے دل میں پیدائشی طور پر موجود ہے۔ جیسے ہی انسان شعور کے میدان میں قدم رکھتا ہے دوسروں سے آگے نکلنے کی دوڑ میں لگ جاتا ہے۔ تعلیمی میدان ہو یا کھیل کا میدان، اچھے روزگار کی طلب ہو یا کاروبار کا ذکر ، یا پھر معاشرے میں اچھے مقام کی تگ و دو، زندگی کے ہر شعبے میں مقابلے اور مسابقت...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

امید بنو تعمیر کرو

وطن عزیز سیاسی ، معاشی اور امن و امان ہر تین حوالوں سے بہت ہی ناگفتہ بہ حالت سے گزر رہا ہے۔ ق لیگ کی حکومت میں شمولیت، ایم کیو ایم کی علیحدگی اور نون لیگ کی حقیقی اپوزیشن بننے کی کوشش نے سیاسی بازار کو خوب گرم کیا۔ اس گرمی کے براہ راست اثرات کراچی پر پڑےجہاں درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کتنی گودیں...
مکمل تحریر اور تبصرے >>>