Pages

11.18.2011

امید بنو تعمیر کرو

  • وطن عزیز سیاسی ، معاشی اور امن و امان ہر تین حوالوں سے بہت ہی ناگفتہ بہ حالت سے گزر رہا ہے۔ ق لیگ کی حکومت میں شمولیت، ایم کیو ایم کی علیحدگی اور نون لیگ کی حقیقی اپوزیشن بننے کی کوشش نے سیاسی بازار کو خوب گرم کیا۔ اس گرمی کے براہ راست اثرات کراچی پر پڑےجہاں درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کتنی گودیں ویران ہو گئیں، کتنوں کے سہاگ اجڑ گئے۔ دوسری جانب توانائی کے بحران اور بجٹ کے اثرات نے معاشی طور پر عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ امن و امان کی صورتحال ایک طرف خود کش حملوں اور دھماکوں کی وجہ سے ابتر ہے تو رہی سہی کسر ڈرون حملوں نے پوری کر دی ہے۔ ابتری چاہے سیاسی و معاشی ہو یا امن و امان کے لحاظ سے زد صرف عوام پر پڑتی ہے۔
  • ایسے حالات میں مایوسی اور نا امیدی کا پیدا ہونا، جذباتیت کا بڑھ جانا اور پر تشدد واقعات رونما ہونا ایک فطری عمل ہے۔ کیوں کہ اس طرح کے حالات کا رد عمل کبھی بھی تعمیری نہیں ہوتا، بلکہ نفسا نفسی کی فضا قائم ہوجاتی ہے ، آپ دھاپی اور چھینا جھپٹی شروع ہو جاتی ہے۔ اگر حالات کو بدلنے اور عوام کو ریلیف دینے کی کوشش نہ کی جائے تو یہ عوامی غیظ و غضب سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلیتا ہے ۔ اور یہ ریلا کبھی حکومتوں کو کھا جاتا ہے اور کبھی ملکوں کو۔ اسی طرح کے حالات کے تسلسل کے نتائج عرب دنیا اور شمالی افریقہ کے ملک لیبیا میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
  • اب یہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ نفسا نفسی اور آپا دھاپی کو چھوڑ کر "پاکستان کی آواز" بنے۔ اپنے مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دے اور اپنی وابستگیاں، چاہے وہ سیاسی ہوں یا معاشرتی ، ملکی اور ملی مفادات کے تابع کرے ۔
آئیے!! امید بنیں تعمیر کریں سب مل کر پاکستان کی ۔۔

4 comments:

Anonymous نے لکھا ہے

امید کا دامن تو کسی بھی صورت میں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے
ہم آپ کو اردو بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اسی قسم کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتی تحاریر لکھتے رہیں گئے

November 18, 2011 at 4:30 AM
Unknown نے لکھا ہے

السلام علیکم
یاسر بھائی بلاگنگ کی دنیا میں ہمارا خیر مقدم کرنے پر شکریہ قبول کیجئے
در اصل کافی عرصہ سے شوق تھا اور کئی بار کوشش بھی کی لیکن تسلسل برقرار نہ رہ سکا
اب آپ کی تیار کردہ خوبصورت تھیمز دیکھنے کے بعدرہا نہیں گیا اور ہم بھی آ گئے اس میدان میں
آپ کی کاوشوں پر میری جانب سے شکریہ قبول کیجئے

November 18, 2011 at 4:38 AM
Advocate Amir Khan نے لکھا ہے

bhot ache kawish he ap ke

November 26, 2011 at 8:43 PM
Unknown نے لکھا ہے

السلام علیکم
شکریہ عامر خان بھائی ۔۔ جزاک اللہ

November 26, 2011 at 10:23 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔